اگف کے شرکا کی بڑی تعداد کے مطابق انٹرنیٹ کے نظم و ضبط کا عمل بہتر بنایا جا سکتا ہے اور بنایا جانا چاہئے لیکن اس کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ انٹرنیٹ کو ہمیشہ قابل رسائی، عالمی ,محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئے انسانی حقوق کو آن لائن فروغ دینے ، انکی حفاظت کرنے کے لئے ہمارے گروپ نے ضروری اصول اور تجاویز پیش کیں جیسا کہ
١- تمام قوانین، پولیسیاں، قواعد، معاہدہ صارف، انٹرنیٹ پر نظم و ضبط کی عمل داری کے لیے کے جانے والے تمام اقدامات، انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئے جس میں اقوام متحدّہ کے انسانی حقوق کے منشور کی شق ١٩ جس میں آزادی اظہار رائے کا حق، شق ١٢ جس میں رازداری کا حق اور شق ٢٠ جس میں اپنی مرضی سے کسی سے الحاق کا حق شامل ہیں.
حکومتوں اور دوسرے حصّہ داروں کو انسانی حقوق کونسل کی قرار داد ٢٠/٨ جولائی ٢٠١٢ میں کثرت رائے سے منظور کی گئی کو مد نظر رکھنا چاہیے جس میں کہا گیا ہے کہ "وہ تمام حقوق جو انسانوں کو آف لائن میسّر ہیں وہ آن لائن بھی میسّر ہونے چاہئے، بنیادی طور پر یہ حق آزادی رائے ہے " اور مزید یہ کہ "انٹرنیٹ ترقی اور انسانی حقوق پر عمل داری کے لیے استمال کیا جانے والا ایک اھم آلہ ثابت ہوسکتا ہے " اس قرارداد کا اطلاق حکومتوں کی طرف سے کی جانے والی ناجائز اور غیر قانونی آن لائن جاسوسی کو ختم کرنے کے لئے ہوسکتا ہے. کسی بھی جاسوسی کو قانونی اور جائز اسی وقت کہا جا سکتا ہے جب وہ محدود و مخصوص، ہدف پر اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور تحقیق کے لیے کی جائے اور آزاد عدلیہ کی نگرانی میں ہو.
٢-انٹرنیٹ کے نظم و ضبط سے متعلق مسائل ہر جگہ یکساں طور پر بحث کئے جائیں، ان میں وہ تمام جگہیں بھی شامل ہیں جو علاقائی، ذیلی علاقائی، قومی، لسانی یا دوسری جماعتوں (گروپس) میں بٹے ہوئے ہیں- یہ بات بہت اھم ہے کہ تمام جگہوں پر شفّافیت ، کشادگی، اور جامعیت کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے، یہاں تمام شراکت داروں کو شامل کرنے کا مقصد انٹرنیٹ کو اثر انداز کرنے والی پولیسیوں، اصولوں اور معیار کو ترتیب دیتے وقت ہر طرح کی آرا اور نقطہ نظر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ملٹی سٹیک ہولڈرازم ایک بہت زیادہ استمال کی جانے والی اصطلاح ہے جو کہ واقعات ، گروپس اور طریقہ کار کی بہت بڑی تعداد پر لاگو ہوتی ہے- بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کو بھی شراکتداری(ملٹی سٹیک ہولڈرازم ) کو اپنی سب سے پہلی ترجیح بنانے کے لیے تمام ذمّہ داران کو برابری کی بنیادوں پر مزاکرات کی میز پر لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی ہونگی.
٣- انٹرنیٹ کے نظم و ضبط سے متعلق مباحثہ میں اگلا سب سے اھم قدم شفّافیت اور احتساب ہے جسے تمام ذمّہ داران کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے کاروباری حلقے ٹرانسپرںسی رپورٹ کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں جو کہ نہ صرف ان کے صارفین اور ان کی سماجی ذمّہ داریوں کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان کے معاشی فوائد بھی ہیں- حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ انکی تمام پولیسیاں اور طریقہ کار شفّاف ہوں جو نہ صرف ان کے اپنے شہریوں کی نظر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انکی قانونی حیثیت، ساکھ اور اخلاقی حاکمیت کو برقرار رکھنے کا زریعہ ہیں . مواد کی سنسر شپ، نگرانی، نیٹ ورک کی بندش یا نیٹ ورک کو سست رفتار کرنا اور انٹرنیٹ کی نگرانی کے دوسرے طریقوں کو استمال کرنے کے موقعوں پر ان دو ذمّہ داران کو آزادانہ طور پر اور ساتھ مل کر ان اقدامت کی تفصیلات ظاہر کرنا ور انہیں عوامی سطح پربحث کرنا ہوگا، اس کے علاوہ حکومتیں ان تمام ممالک جو انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے کو نگرانی و فلٹرنگ ٹیکنالوجیز کی برآمد پر سختی سے قابو پائیں. ساتھ ساتھ نجی شعبہ کو بھی اس دائرہ اختیار میں اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے- کچھ ممالک میں ایسے بلوگرز، سماجی کارکنوں اور دیگر انٹرنیٹ صارفین پر تشدّد ، قید اور یہاں تک کہ قتل کرنے کے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے حکّام کے خلاف تنقیدی معلومات پوسٹ کیں.
ہم انڈونیشیا کی حکومت کا انکی مہمان نوازی اور آٹھویں بین الاقوامی اگف میٹنگ کامیابی سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں. بالی میں یہ ایونٹ منعقد کروانے سے متعلق ابہام کے باوجود ہم لوگ١٨ ممالک سے سول سوسائٹی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور ماہرین تعلیم کو مدعو کرنے میں کامیاب رہے. ہمارے ٣ ساتھی ویزا کے مسائل ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے-اگف کے مخصوص رجسٹرڈ شرکا کو جاری کردہ اجازت نامہ جس کی رو سے انہیں انڈونیشیا آمد پر ویزا جاری کیا جانا تھا دیر سے موصول ہوا جسے ایئر لائن حکّام نے منسوخ کردیا اور وہ کسی بھی ملک کے شرکا کو نہیں مل سکا، مستقبل میں ہونے والی اگف کے لیئے بہتر ہوگا کہ انڈونیشیا آمد پر ویزا ملنے کے عمل کو بہتر بنایا جائے اور متعلقہ محکموں کو باضابطہ طور پر مطلع کیا جائے.
:دستخط
- Freedom House
- The Unwanted Witness, Uganda
- Jorge Luis Sierra, México
- Damir Gainutdinov, Russian Federation, AGORA Association
- Nighat Dad, Pakistan, Digital Rights Foundation
- Artem Goriainov, Kyrgyzstan, Public Foundation “Civil Initiative on Internet Policy”
- Giang Dang, Vietnam
- Fatima Cambronero, Argentina, AGEIA DENSI Argentina
- Michelle Fong, Hong Kong, Hong Kong In-Media
- Dalia Haj-Omar, Sudan, GIRIFNA
- Bouziane Zaid, Morocco
- Syahredzan Johan, Malaysia
- Juned Sonido, Philippines
- Myanmar ICT for Development Organization (MIDO)
- Cambodian Center for Independent Media (CCIM)
- Mahmood Enayat, United Kingdom, Small Media
- Abeer Alnajjar, Jordan
- Arzu Geybullayeva, Azerbaijan